Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

لاہور: پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں عروج پر

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کیلئے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔...
شائع 04 دسمبر 2020 07:03pm

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کیلئے تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز 7 دسمبر سے ریلیوں اور کنونشنز کا آغاز کر رہی ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے جاتی امرا میں خواتین ارکان پارلیمان اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔

اجلاس میں 13 دسمبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

مریم نواز نے خواتین عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہتری، ترقی اور خوشحالی کے فیصلہ کن مرحلے میں خواتین کو تاریخی کردار ادا کرنا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز آئندہ ہفتے سے لاہور میں ریلیوں کا آغاز کریں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 7 دسمبر سے 10 دسمبر تک مریم نواز کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے لاہور کے مخلتف علاقوں میں ریلیوں کی قیادت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ریلیوں اور کنونشنز کا ابتدائی پلان پارٹی کی اعلی قیادت کو منظوری کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div