Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی...
شائع 04 دسمبر 2020 05:19pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 300 اور 10 گرام سونا 94 ہزار 564 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 1839 ڈالرز فی اونس پر مستحکم رہی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار 200 روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1220 اور 1046 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

3 دسمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 500 اور 10 گرام سونا 94 ہزار 736 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 8 ڈالرز کے اضافے سے 1839 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں 20 اور 18 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1220 اور 1046 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

2 دسمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 800 اور 10 گرام سونا 94 ہزار 993 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 30 ڈالرز کے اضافے سے 1831 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1028 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div