Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

انٹربینک میں آج کے ڈالر کے ریٹ

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کے مدمقابل پاکستانی روپے کی ...
شائع 04 دسمبر 2020 05:01pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کے مدمقابل پاکستانی روپے کی قدر میں انتہائی معمولی بہتری ہوئی ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 4 پیسے مزید سستا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج جمعہ کے روز ڈالر 4 پیسے مزید سستا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 17 پیسے سے کم ہوکر 160 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور مجموعی طور پر 67 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر 159 روپے 46 پر بند ہوا تھا جبکہ اس دفعہ 160 روپے 13 پیسے پر بند ہوا ہے۔

enter image description here

دوسری جانب 24 قیراط سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 300 اور 10 گرام سونا 94 ہزار 564 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 1839 ڈالرز فی اونس پر مستحکم رہی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار 200 روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1220 اور 1046 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div