Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مئیر اسلام آباد کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مئیراسلام آباد کی خالی...
شائع 04 دسمبر 2020 03:27pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مئیراسلام آباد کی خالی نشست پرضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ،کاغذات نامزدگی11 دسمبر کو حاصل کئے جاسکتے ہیں جبکہ انتخاب 28 دسمبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنراسلام آباد کوریٹرننگ افسرتعینات کردیا۔

کاغذات نامزدگی11 دسمبر کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکے دفتر سے حاصل کئے جا سکیں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات 14 دسمبرتک جمع کرائے جاسکتے ۔

ریٹرنگ افسرکے فیصلوں کیخلاف اپیلیں 17دسمبرکوایپلٹ اتھارٹی کے دفترمیں دائرہوں گی، مئیراسلام آباد کے امیدواروں کو22 دسمبرکوانتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 21 دسمبرہوگی جبکہ مئیراسلام آباد کی خالی نشست پرالیکشن 28 دسمبرکوہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div