Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

مساجدکوکسی صورت بندنہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وزارت مذہبی امورکو علماء...
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2020 03:52pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وزارت مذہبی امورکو علماء اوراین سی اوسی سے مسلسل رابطے رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہ مساجد کوکسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان سے وزیرِمذہبی امورپیرنورالحق قادری نے ملاقات کی،جس میں کورونا کی دوسری لہر کخلا ف اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ علماءو مشائخ کونسل کی تنظیمِ نوپربھی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے وزارت مذہبی امورکو کورونا کے حوالے سے علماء اوراین سی اوسی سے مسلسل رابطے رکھنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے کہاکہ مساجد کوکسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امورعلماء ومشائخ کو کورونا کے پھیلاؤ کے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کی تاکید منبرکے ذریعے ممکن ہو۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div