Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سندھ ہائیکورٹ نےآرزوفاطمہ کیس نمٹادیا

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی...
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2020 01:50pm

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس نمٹادیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل والدین نے آرزو فاطمہ کی حوالگی کی درخواست پر مؤقف دیا کہ آپ یہ حکم جاری کردیں کہ ہائیکورٹ نے آرزو کی حوالگی پر پابندی نہیں لگائی ، دارالامان میں آرزو کی ٹھیک دیکھ بھال نہیں ہوسکتی، ہم فیملی کورٹ میں گارجین شپ کیس دائر کرنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے والدین کے وکیل سے استفسارکیا کہ آپ کو معلوم ہے گارجین شپ کا کیس کیا ہوتا ہے ؟

جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ آپ کیس واپس لے رہے ہیں یا خارج کردیں ؟۔

سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے کسی سے ملاقات پرپابندی نہیں لگائی آرزو جس سے چاہے مل سکتی ہے، اگروالدین کے درمیان کوئی تنازع ہو تو کوئی فریق حوالگی کی درخواست دائر کرتا ہے، آپ چاہیں تو فیملی کورٹ سے رجوع کرلیں ہائیکورٹ نے کوئی پابندی نہیں لگائی۔

بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے آرزو فاطمہ کیس نمٹا دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div