Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر شدید دھندکے باعث ٹریفک حادثہ،7افراد زخمی

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج شروع ہونے لگا ،لاہور...
شائع 04 دسمبر 2020 10:44am

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج شروع ہونے لگا ،لاہور سیالکوٹ موٹروے پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 4گاڑیاں ٹکراگئی،حادثے میں 7افراد زخمی ہوگئے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند بڑھنے لگی،قومی شاہراہ پر حدنگاہ محدود ہوگئی۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کے باعث موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق شدید دھند کے باعث سیالکوٹ موٹر وے پر ٹریفک حادثہ بھی پیش آیا،حادثے میں 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،جس کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوئے،جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

قومی شاہراہ پر رحیم یار خان ،اقبال آباد اور فرید آ باد سے راجن پور کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے،صبح کے اوقات میں ان علاقوں میں حد نگاہ 50 سے 100میٹر تک رہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہرکردیا ۔

موٹروے پولیس نے عوام سے صبح اور رات کے اوقات میں فوگ لائٹس کے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div