Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر امریکہ منتقل

ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم پاکستان چھوڑ گئے، قومی ٹیم سے نظر انداز کئے...
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2020 06:54pm

ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم پاکستان چھوڑ گئے، قومی ٹیم سے نظر انداز کئے جانے پر انہوں نے پاکستان چھوڑ امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمیع اسلم نے مایوس ہو کر امریکہ میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کرنے کے باوجود دوسرے کھلاڑیوں کو اُن پر ترجیح دی جا رہی ہے۔

سمیع اسلم نے کہا کہ بوجھل دل کے ساتھ امریکہ پہنچا ہوں، پاکستان چھوڑنا آسان نہیں تھا۔

enter image description here
enter image description here

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ ان کی روٹی روزی ہے، پاکستان میں مستقبل نظر نہیں آرہا تھا لہذا اپنا گھر بھی چلانا ہے۔ امید ہے کہ وہ امریکہ میں مستقبل بنانے میں کامیاب ہونگے۔

بلے باز نے مزید کہا کہ 2 سال 10 ماہ بعد امریکہ کی جانب سے کھیلنے کا اہل ہو جاؤں گا، معاہدہ اچھا ہے، ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا۔

سمیع اسلم کو 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div