Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان سے کینو کی برآمد کیلئے ساڑھے 3 لاکھ ٹن کا ہدف مقرر

کراچی :پاکستان سےکینوکی برآمدکیلئےساڑھے3لاکھ ٹن کا ہدف...
شائع 03 دسمبر 2020 12:02pm
کاروبار

کراچی :پاکستان سےکینوکی برآمدکیلئےساڑھے3لاکھ ٹن کا ہدف مقررکردیاگیا،برآمدسے21کروڑڈالرز رمبادلہ حاصل ہوگا۔

پاکستان میں رواں سال کینو کی پیداوار21 لاکھ ٹن جبکہ برآمدی ہدف ساڑھے3لاکھ ٹن مقررکیا گیا ہے۔

آل پاکستان فروٹ اینڈویجیٹیبل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کےسرپرست اعلیٰ وحیداحمدکے مطابق رواں سال کینوکی برآمد کا ہدف گزشتہ سال سے 50ہزارٹن زائدہے۔

برآمدکنندگان کا کہنا تھا کہ کینو کے باغات60سال پرانے ہیں جو بیماریوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے،125ارب روپے کی کینو کی صنعت خطرات کا شکار ہے،نئی اقسام کاشت کرنا ہوں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div