Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ایلیٹ پیج کا اپنے ٹرانسجینڈر ہونے کا انکشاف

ہالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ ایلیٹ پیج کے حیران کن انکشاف نے...
شائع 03 دسمبر 2020 08:23am

ہالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ ایلیٹ پیج کے حیران کن انکشاف نے اپنے مداحوں کو دنگ کردیا ہے.

متعدد فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی کینڈین نژاد امریکی اداکارہ ایلیٹ پیج نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خاتون نہیں بلکہ ایک ٹرانسجنیڈر یعنی "مخنث" ہیں۔

ایلیٹ پیج نے کم عمری میں کیننڈین ٹیلی ویژن پر اداکاری کا آغاز کیا تھا، وہ اس وقت 33 سال کی ہیں، آغاز سے اب تک وہ ایک خاتون اداکارہ کے طور پر انڈسٹری میں دکھائی دی ہیں۔

ایلیٹ پیج کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی تھی جب انہوں نے 2005 میں امریکی تھرلر فلم "ہارڈ کینڈی" میں ایک ایسی 14 سالہ لڑکی کا کردار ادا کیا، جس پر ایک مرد وحشیانہ جنسی تشدد کرتا ہے۔

بعد ازاں ایلیٹ نے 2007 کی کامیڈی رومانٹک فلم جونو میں بھی ایک جواں سالہ لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو نہ چاہتے ہوئے بھی حاملہ ہو جاتی ہے۔

اسی فلم میں انہوں نے مرکزی کردار جونو ادا کیا تھا اور شاندار اداکاری دکھانے پر انہیں آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا، جبکہ اسی فلم کے باعث انہیں دیگر بڑے فلمی ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔

بعد ازاں ایل پیج انسیپشن، سپر، ایکس مین، ڈیز آف فیوچر پاسٹ اور ڈی کیورڈ سمیت دیگر فلموں میں بھی دکھائی دیں۔

ایلیٹ پیج نے مجموعی طور پر چار درجن کے قریب فلموں، ویب سیریز اور ڈراموں میں کام کیا جب کہ انہوں نے ہدایت کاری میں بھی قسمت آزمائی۔ انہیں ایک طاقتور خاتون کے طور پر پہچانا جاتا رہاہے.

تاہم یکم دسمبر کو انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک عورت نہیں بلکہ مخنث ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div