Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس سے...
شائع 02 دسمبر 2020 11:04pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 800 اور 10 گرام سونا 94 ہزار 993 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 30 ڈالرز کے اضافے سے 1831 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1028 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

1 دسمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 9 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 9 ہزار 200 اور 10 گرام سونا 93 ہزار 621 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 29 ڈالرز کے اضافے سے 1801 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 اور 16 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1200 اور 1028 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

30 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 1150 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1150 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 986 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 8 ہزار 850 اور 10 گرام سونا 93 ہزار 321 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالرز کی کمی سے 1772 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1180 اور 1012 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div