Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سوزوکی پاکستان نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لیمٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) اور انڈس موٹرز ...
شائع 02 دسمبر 2020 08:51am
کاروبار

پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لیمٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) اور انڈس موٹرز نے اپنی گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزوکی کی جانب سے کلٹس اور سوئفٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 70 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد سوزوکی کلٹس کی نئی قیمت 19 لاکھ کی بجائے 19 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگی۔ کلٹس اے جی ایس ایک لاکھ روپے اضافے کے بعد اب 20 لاکھ 30 ہزار روپے کی بجائے 21 لاکھ 30 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔

سوزوکی سوئفٹ آٹومیٹک نیوی گیشن کی قیمت میں 35 ہزار روپے اضافہ کیا گیا اور اب یہ 21 لاکھ 75 ہزار روپے کی بجائے 22 لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈس موٹرز نے کورولا اور گرانڈے کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ کورولا 1.6 ایم ٹی کی قیمت میں 60 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کی قیمت 31 لاکھ 59 ہزار روپے سے بڑھ کر 21 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کورولا 1.6 اے ٹی کی قیمت بھی 60 ہزار روپے اضافے سے 33 لاکھ 9 ہزار روپے کی جگہ 33 لاکھ 69 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ کورولا 1.8 ایم ٹی کی قیمت پہلے 34 لاکھ 79 ہزار روپے تھی جو 70 ہزار روپے اضافے سے 35 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کورولا 1.8 سی وی ٹی کی قیمت میں بھی 70 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جو اب 36 لاکھ 29 ہزار روپے کی بجائے 36 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ الٹس گرانڈے 1.8 سی وی ٹی (Beige Interior) اسی ہزار روپے اضافے کے بعد 38 لاکھ 99 ہزار روپے کی جگہ 39 لاکھ 79 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔

الٹس گرانڈے 1.8 سی وی ٹی (Black Interior) کی قیمت ایک لاکھ روپے اضافے کے بعد 38 لاکھ 99 ہزار روپے کی جگہ 39 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے کمپنیوں کی جانب سے ڈالر کی قیمت کو جواز بناکر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا تھا۔ مگر حالیہ مہینوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا مگر پھر بھی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div