Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'اگر مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو کورونا کی تیسری لہر آسکتی ہے'

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومتوں نے دوسری لہر سے...
شائع 23 نومبر 2020 07:04pm

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومتوں نے دوسری لہر سے نمٹنے میں مناسب اقدامات نہ کی تو آئندہ سال کے اوائل میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خطرہ بھی موجود ہے۔

ادارے کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ نابارو نے ایک سوئس اخبارسے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر بنیادی ڈھانچہ کھڑا نہ کیا گیا تو مستقبل قریب میں اقوام عالم کو کورونا کی ایک اور لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنی گفتگو میں نابارو نے ایشیائی ممالک کے رد عمل کو سراہا اور یورپی رد عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کے بقول ایشیائی ملکوں نے نرمیوں میں جلد بازی نہ کی جبکہ یورپ نے ایسا کیا اور اسی کا نتیجہ اب دوسری لہر کی صورت میں عیاں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div