Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

رانا صاحب کے ساتھ پھر دھوکا۔۔۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا تاج کراچی کنگز کے سر سج گیا، لاہور ...
شائع 18 نومبر 2020 11:18pm

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا تاج کراچی کنگز کے سر سج گیا، لاہور قلندر اور کراچی فائنل میں آمنے سامنے آئیں۔ قلندر نے کراچی کو صرف 135 رنز کا ہدف دیا ابتداء میں کراچی بھی مشکلات کا شکار نظر آئی لیکن پھر جس ٹیم میں نمبر ون بلے باز بابر اعظم جیسا کھلاڑی موجود ہو تو پھر ڈر یا خوف کس بات کا بابر اعظم نے بڑے میچ میں ایک بار پھر بڑا کھلاڑی ہونے کا ثبوت دے دیا اور اسمارٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کا کامیابی سے ہمکنار کیا اور ایک آسان ہدف کراچی کنگز نے پورا کرکے ٹائٹل اپنے نام کر لیا دوسری طرف ایک ایسی ٹیم جس کا اگر یہاں ذکر نہ کیا جائے تو زیادتی ہوگی۔ لاہور قلندرز وہ بدقسمت ٹیم رہی ہے جو پاکستان سپر لیگ کے تقریباً تمام ہی سیزن میں ہمیشہ آخری کے نمبروں پر رہی ہے ، اس ٹیم کو مختلف قسم کے مشورے بھی ملتے رہے کسی نے کہا کوچ کو تبدیل کیا جائے کسی نے کہا کپتان کو ہٹایا جائے کسی نے کہا رانا صاحب ٹیم کی فروخت کردیں اور کسی نے کہا کہ اس ٹیم کے نام سے قلندرز کو ہٹا دیا جائے۔

مگر یہ سب کچھ ممکن نہیں تھا لاہور نے متعدد کپتان تبدیل کیے لیکن نتیجہ وہی رہا جہاں تک بات ہے نام سے قلندر نکالنے کی تو وہ ممکن ہی نہیں تھا کیونکہ قلندرز ایک برانڈ بن چکا ہے اور پوری دنیا اس کو بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔ لاہور نے پورے پاکستان میں نوجوانوں کو موقع دیا بڑے بڑے شہروں میں جاکر نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کیا ان کے ٹرائل کیے اور پھر بہترین کا انتخاب کرکے ان کو پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کا موقع دیا اس میں کوئی شک نہیں کہ لاہور قلندر اور ان کی پوری مینجمنٹ نے پاکستان کرکٹ کو فروغ دینے میں نوجوان کھلاڑیوں کی کھوج لگانے میں اور ہر سال ایک نوجوان قومی ٹیم کو دینے میں قلندرز کا بھرپور کردار رہا ہے فخر زمان ، شاہین آفریدی ، حارث رئوف اس کی واضح مثال ہے لیکن ان سب کوششوں اور دن رات محنت کے باوجود لاہور بہتر نتائج حاصل کرنے میں ناکام نظر آئی لیکن ایک شخص جو پورے پی ایس ایل اور پاکستان کی پسند رہا جب وہ میدان میں ہو تو کیمرہ بار بار اس کی طرف جاتا اور شائقین اس کو جھومتا دیکھا کر لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں ٹیم مسلسل شکست سے دو چار ہوتی رہی لیکن رانا فواد ہمت نہیں ہارے انھوں نے ہمیشہ کہا ہم جیتیں گے ضرور جیتیں گے دما دم مست قلندر ہوگا اور پھر ایسا ہی ہوا پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں لاہور قلندر نے دھمال ڈالا اور کسی بھی ٹیم کو نہیں بخشا لاہور نے بیٹنگ بولنگ اور سمیت ہر شعبے میں آؤٹ کلاس پرفامنس کا مظاہرہ کیا رانا فواد کی محنت کرکٹ اور لاہور سے محبت رنگ لائی اور پھر لاہور نے چمتکار کردیا اور اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت فائنل تک رسائی حاصل کی بدقسمتی سے فائنل میں کامیابی حاصل نہیں کرسکی لیکن یہ خوش آئند بات ہے کہ لاہور قلندر کے بارے میں جو باتیں کی جارہی تھیں وہ دم توڑ گئیں لاہور سیزن 5 میں بہترین کھیل پیش کرکے اپنے مداحوں کو خوش کیا۔

فائنل کی فاتح ٹیم کراچی کنگز کی پرفامنس بھی پچھلے کچھ سیزن میں اچھی تو نہیں رہی مگر سیزن 5 میں کراچی نے بھی کمال کر دیا پاکستان سپر لیگ کی دو بڑی ٹیمیں دو بڑے شہروں کو فائنل میں کھیلتا دیکھ کر شائقین کرکٹ نے خوب انجوائے کیا کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز تاخیر سے شروع ہوئے لیکن یہ اچھی بات کہ لیگ کے تمام میچز مکمل ہوئے پوری کورونا وائرس سے کی وبا سے لڑ رہی ہے ہر طرف غم خوف اور مشکلات ہیں اس دوران پاکستان سپر لیگ کا ہونا یقیناً عوام کیلئے کسی خوشی سے کم نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ تمام فرنچائز اونر ہمارے سیکورٹی فورسز پاک فوج تمام ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

یقیناً دشمن کو تکلیف ہورہی ہوگی، آج پاکستان میں روشنیوں کی بہار ہے ملک میں میدان آباد ہوگئے ہیں غیر ملکی کھلاڑی اور انٹرنیشنل کرکٹرز آرہے ہیں اس سب کا کریڈٹ ہماری پاک افواج اور عوام کو جاتا ہے جن کی وجہ سے ملک میں امن و امان کی صورتحال قابو میں آگئی ہے اور دشمن ہر بار کی طرح پھر ناکام ہوگیا۔

تحریر :کاوش میمن

درج بالا تحریر مصنف کی ذاتی رائے پر مبنی ہوسکتی ہے، آج نیوز اور اس کی پالیسی کا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div