Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کے وار جاری

کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کے وار جاری ہیں، ایک روز میں 37...
شائع 18 نومبر 2020 12:36pm

کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کے وار جاری ہیں، ایک روز میں 37 اموات رپورٹ ہوئیں، 2 ہزار208 مثبت کیسز سامنے آئے، اسپتالوں میں 1769 مریض زیرعلاج جبکہ 228 وینٹی لیٹر پر ہیں، 1551 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تعداد 7 ہزار 230 ہوگئی۔ پنجاب میں17 ، سندھ 9 اور آزاد کشمیر میں 5 اموات ہوئی۔ خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں تین تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ ایک روز میں 38 ہزار544 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 2 ہزار208 فعال کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 63 ہزار380 تک پہنچ گئی۔

سندھ 1لاکھ 57 ہزار 432 کے ساتھ سرفہرست ہے، پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار 626 ، خیبرپختونخواہ 42 ہزار 815 ، اسلام آباد 24 ہزار 871 اور بلوچستان میں 16 ہزار 529 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

ملک میں فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 362 ہوگئی ہے، اسپتالوں میں اس وقت 1 ہزار 769 مریض زیرعلاج جبکہ 228 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div