Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کیا آپ جانتے ہیں مشہور ہوائی چپل یا دو پٹی والی چپل کیسے ایجاد ہوئی؟

فلپ فلاپس، جنہیں ہم عرف عام میں ہوائی چپل، دو پٹی چپل یا قینچی...
شائع 05 نومبر 2020 10:40am

فلپ فلاپس، جنہیں ہم عرف عام میں ہوائی چپل، دو پٹی چپل یا قینچی چپل بھی کہتے ہیں، لوگوں کی پسندیدہ اور سب سے آرام دہ چپلیں مانی جاتی ہیں۔

یہ چپلیں پہننے میں آسان اور چلنے میں پُرسکون ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے لوگ انہیں پہننا بے حد پسند کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان چپلوں کا آغاز کون سے ملک سے ہوا؟

یہ چپلیں مصر کی ایجاد ہیں، جبکہ اب تک انہیں ایجاد ہوئے 1500 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

تاہم لوگ آج بھی ان چپلوں کو ایسے ہی شوق سے پہنتے ہیں جیسے اس وقت پہنا کرتے تھے۔

مختلف ممالک میں یہ چپلیں مختلف مٹیریل سے بنائی جاتی تھیں۔ بھارت میں یہ لکڑی سے بنتی تھیں، جبکہ مصر میں انہیں کھجور کے پتوں کی مدد سے بنایا جاتا تھا۔

بعض ملکوں میں چمڑے سے بنائی جاتی تھیں اور اب انہیں ربڑ سے بنایا جاتا ہے۔

قدیم زمانے کی ہوائی چپل کی کچھ تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجیے

تاہم ماہرین صحت نے خبردار کیا کہ دو پٹی والی چپل آپ کے پیروں کو ہمیشہ کیلئے برباد، درد اور تکلیف میں مبتلا کرسکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایسی چپلوں کو پہننا آسان ہے اور آپ کے پاؤں کو ہر وقت ہوا ملتی رہتی ہے اور بدبو بھی نہیں ہوتی، لیکن اس کے نقصانات فائدے سے زیادہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسی چپل پہننے کے نتیجے میں چلتے وقت آپ کا توازن بھی صحیح نہیں رہتا جس کے نتیجے میں ٹخنوں میں تکلیف ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ کمر کے نچلے حصے میں درد ہوتا رہتا ہے، پٹھوں میں ہروقت سوزش ہوتی رہتی ہے۔ پورا پیر مستقل درد کرتا رہتا ہے اور فرش پر گرنے کے امکانات بھی زیادہ رہتے ہیں۔

نارتھ کیرولینا کے میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ایسی چپل پہننے سے بہترہے کہ آدمی ننگے پاؤں پھرے۔ اس سے یہ ہوتا ہے کہ آپ کے پاؤں کے نچلے حصے کو تحفظ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دو پٹی کی چپل زیادہ عرصہ استعمال ہوتی رہے تو کئی نئے مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div