Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بے احتیاطی:دوسری لہر میں تیزی، کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر...
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2020 11:23am

پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد وشمار جاری کردئیے گئے ہیں، جن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کورونا کے807 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 32 ہزار 993 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار 806 ہوگئی ہے۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 66 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسزکی تعداد 12ہزار121 ہے، گزشتہ 24گھنٹے میں 21ہزار688 ٹیسٹ کیے گئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار475 ، پنجاب میں 104016، خیبرپختونخوا میں 39 ہزار 458 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اسلام آباد میں 19818، بلوچستان میں 15896 افراد کورونا کا شکار ہوئے، جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 82 اور گلگت میں 4248 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div