Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا افراد یہ ضرور پڑھیں۔۔۔

برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بلند فشارِ خون یعنی ہائی بلڈ...
شائع 27 اکتوبر 2020 08:57am

برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بلند فشارِ خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے لمبی چوڑی غذائیں کھانے کی بجائے اگر سیب اور چائے کا استعمال بڑھایا جائے تو اسے کم کیا جا سکتاہے۔

یونیورسٹی آف ریڈنگ کے سائنس دان گنر کونلے اور ان کی ٹیم کی جانب سے کئے گئے سروے میں 26 ہزار افراد کے معمولات زندگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس سروے میں لوگوں کی عمر، عادات، ورزش، غذائی ترجیحات کو نوٹ کیا گیا۔ ان سے سیب اور چائے کے استعمال کا پوچھا گیا اور اس دوران پیشاب کے ٹیسٹ میں فلے وینولز کے خارج ہونے کا امکان بھی ظاہر ہوا۔

پھر اس مقدار کا بلڈ پریشر سے تعلق بھی نوٹ کیا گیا جس کے دوران سائنس دانوں نے نوٹ کیا گیا کہ اس کی مقدار بڑھانے پر بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوئی۔

یہ کمی 2 سے 4 یونٹ کم تھی۔ اس سے اہم بات یہ معلوم ہوئی کہ جیسے ہی ہائی بلڈ پریشر والے مریضوں میں فلے وینول کی مقدار بڑھائی گئی تو ان کا فشار خون آہستہ آہستہ نارمل ہوگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فلے وینول دل کے لیے بھی مفید ہے۔ ان کے مطابق فلے وینول کی بلند مقدار چائے اور سیب میں پائی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی میں فلے وینول کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔ بعض اقسام کے چاکلیٹوں میں بھی فلے ونول پایا جاتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div