Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کراچی میں مسکن چورنگی پر نجی بینک میں دھماکا،5افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے مسکن چورنگی پر نجی بینک میں دھماکے کے نتیجے ...
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2020 02:48pm

کراچی کے علاقے مسکن چورنگی پر نجی بینک میں دھماکے کے نتیجے 5افراد جاں بحق جبکہ 24افراد زخمی ہوگئے،جن میں سے 7کی حالت نازک ہے۔

دھماکا صبح تقریبا سوا 9بجے گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی کے مصروف چوراہے پر واقع فلیٹس میں گراؤنڈ فلور پر نجی بینک میں ہوا،زور دار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکااتنا زور دار تھا کہ آواز دور تک سنی گئی،بینک کے بل بورڈز، ایئر کنڈیشنر اور دیگر ملبہ دور جاگرا،جس کے باعث متعدد راہ گیر بھی زخمی ہوئے ۔

دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا،جس کے بعد متاثرہ عمارت کو خالی کرالیاگیا ،دھماکےسے اردگرد کے فلیٹس کےشیشےٹوٹ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس، رینجرز اور ریسکیو اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے سے عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کو شدید نقصان پہنچا اور پہلی منزل کے پلر بھی تباہ ہوگئے ،عمارت مخدوش ہوگئی جسے فوری خالی کرالیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد ابتدائی رپورٹ میں لکھا ہے کہ دھماکاپہلی منزل پر واقع بینک کے کیچن میں ہوا، جائے وقوعہ سے باردوی مواد کے شواہد نہیں ملے۔

سوئی سدرن گیس کے مطابق پہلی منزل کا فلیٹ بینک نے کرائے پر لے رکھا تھا جس کا گیس کنکشن منقطع ہے۔

دھماکے سے بینک کے باہر اور سڑک سے گزرنے والی 4 گاڑیوں ایک رکشہ اور درجن بھر موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ عمارت کے متاثرہ حصے کو منہدم کرنے کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے زخمیوں کو پٹیل اسپتال منتقل کردیا گیا ،جہاں زخمی افراد میں سے 7 کی حالت تشیوشناک بتائی جارہی ہے۔

ترجمان پٹیل اسپتال کے مطابق،پٹیل اسپتال میں3لاشیں اور18زخمی لائے گئے،عباسی شہید اسپتال میں 3 زخمیوں کو منتقل کیا گیا جبکہ جناح اسپتال میں 2زخمی زیرعلاج ہیں ، زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

بلاول بھٹو کا مسکن چورنگی دھماکےمیں قیمتی جانوں کےنقصان پر اظہارافسوس

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسکن چورنگی دھماکےمیں قیمتی جانوں کےنقصان پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے دھماکےکی نوعیت سےمتعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

بلاول بھٹوزرداری نے دھماکے کے زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس، رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کا مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے نےکمشنرکراچی سےرپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتےہوئے زخمیوں کوفوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر سعید غنی کوجائےوقوع پرپہنچنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کو امدادی کام تیزکرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ بلڈنگ میں موجود تمام افراد کو نکالا جائے۔

گورنرسندھ کا مسکن چورنگی دھماکےکانوٹس

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بھی مسکن چورنگی دھماکےکانوٹس لیتے ہوئے دھماکے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکیا۔

آئی جی سندھ کا مسکن چورنگی پردھماکے کا نوٹس،فوری رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے مسکن چورنگی پردھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سےواقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div