Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید19ہلاکتیں، 660 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2020 10:17am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 19افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,692ہوگئی جبکہ مزید660 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد324,744ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 660نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ24ہزار744ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ42ہزار348ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ01ہزار 936افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں38ہزار779،اسلام آباد میں18ہزار309،بلوچستان میں15ہزار717 ،گلگت بلتستان میں4091اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3564کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید19مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6692ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2587افراد زندگی کی بازی ہار گئے،اس کے علاوہ پنجاب میں 2321،خیبرپختونخوا میں 1265،اسلام آباد میں199،بلوچستان میں148اور گلگت بلتستان میں 90اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث84 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ09ہزار378 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے559مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے654افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ08ہزار674مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6ہزار670 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے660افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 41لاکھ48ہزار739افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div