Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آئی جی سندھ کی چھٹیوں کافیصلہ 10روز کیلئے مؤخر کرنےکااعلامیہ جاری

کراچی :سندھ پولیس نےآئی جی سندھ مشتاق مہر کی چھٹیوں کا فیصلہ...
شائع 21 اکتوبر 2020 09:02am

کراچی :سندھ پولیس نےآئی جی سندھ مشتاق مہر کی چھٹیوں کا فیصلہ 10روزکیلئے مؤخرکرنے کا اعلامیہ جاری کردیا،وسیع ترقومی مفادکی خاطر اور انکوائری مکمل ہونےتک ماتحت افسران کو بھی چھٹیوں کی درخواست واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری کیلئے آئی جی ہاؤس کاگھیرا ؤاورپولیس پردباؤامن اومان کی صورت حال کیلئے چیلنج بنا۔

آئی جی سندھ نے احتجاج کے طور پر چھٹیوں پرجانے کااعلان کیا تو18ڈی آئی جیز،چارایڈیشنل آئی جیزاور 27 ایس ایس پیز سمیت 80 سے زائد پولیس افسران نے کام چھوڑ کر چھٹیوں کی درخواستیں دے ڈالیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نےآئی جی ہاؤس کے گھیراؤکوپولیس کی بے عزتی قراردیا۔

بلاول بھٹو زرداری،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اورصوبائی وزیر ناصرحسین شاہ کے ہمراہ آئی جی سندھ کو منانےآئی جی ہاؤس پہنچے،جہاں آئی جی سندھ کو واقعے کی انکوائری کی یقین دہانی کرائی گئی۔

صوبائی حکومت کی یقین دہانی سے سربراہ سندھ پولیس مطمئن ہوئے تو پولیس نے آئی جی سندھ کی چھٹیوں کی درخواست 10روزکیلئے مؤخرہونے کااعلامیہ جاری کیا۔

سندھ پولیس کے ٹویٹ میں کہاگیاکہ وسیع ترقومی مفادکی خاطرکی فیصلہ کیاگیاجبکہ ماتحت افسران کو بھی چھٹیوں کی درخواستیں واپس لینے کی ہدایت جاری کردی گئی،درخواستیں واپس لینے کافیصلہ انکوائری مکمل ہونے تک کیلئےکیاگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div