Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

انسٹاگرام پرڈیٹا کے تحفظ میں ناکامی، فیس بک کوبڑی تحقیقات کاسامنا

انسٹاگرام پر ڈیٹا کے تحفظ میں ناکامی کے باعث فیس بک کو بڑی...
شائع 20 اکتوبر 2020 10:24pm
سائنس

انسٹاگرام پر ڈیٹا کے تحفظ میں ناکامی کے باعث فیس بک کو بڑی تحقیقات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر 18 سال سے کم عمر بچوں کے ای میل ایڈریس اور فون نمبرز کو پبلک کرنے کی اجازت کے الزام میں فیس بک کو بڑی تحقیقات کا سامنا ہے۔

آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر نے انسٹاگرام کے خلاف بچوں کے ڈیٹا کے تحفظ میں مبینہ ناکامی پرانکوائری شروع کردی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایپ کی مالک کمپنی فیس بک پر اگر رازداری کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو اسے بھاری جُرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div