Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

تربیتی کیمپ: قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ کل ہوگی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کیلئے...
شائع 20 اکتوبر 2020 09:51pm

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کیلئے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہوگی۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی جبکہ یونس خان اور مشتاق احمد کے بغیر ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔

زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے چار روزہ تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔ کیمپ کیلئے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ بدھ کو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو ٹریننگ کیمپ کے دوران فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم اس کیلئے کھلاڑی کوویڈ 19 پروٹوکولز مکمل کرکے اپنی فیملیز کو ساتھ رکھ سکتے ہیں۔

کیمپ کے بعد قومی اسکواڈ ون ڈے سیریز کیلئے 26 اکتوبر کو اسلام آباد روانہ ہوجائے گا جبکہ پی سی بی نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے۔

انگلینڈ میں بیٹنگ کوچ یونس خان اور مینٹور مشتاق احمد کو ٹیم مینجمنٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔ منصور رانا مینجر مصباح الحق ہیڈ کوچ، وقار یونس بولنگ کوچ، کلیف ڈنکن فیزوتھراپسٹ اور عبدالمجید فیلڈنگ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div