Aaj TV News

BR100 4,399 Increased By ▲ 24 (0.55%)
BR30 22,249 Increased By ▲ 135 (0.61%)
KSE100 42,207 Increased By ▲ 159 (0.38%)
KSE30 17,683 Increased By ▲ 18 (0.1%)

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کی مزید کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مزید سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 162 روپے 38 پیسے سے کم ہوکر 162 روپے 28 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 14 اکتوبر سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر 1 روپے 59 پیسے کم ہوچکی ہے۔

13 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 163 روپے 87 پیسے جبکہ آج 162 روپے 28 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اس کچھ عرصے کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر 1 روپے 59 پیسے کم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 256 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 700 اور 10 گرام سونا 99 ہزار 194 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالرز کی کمی سے 1905 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 10 اور ساڑھے 8 روپے کی کمی سے بالترتیب 1250 اور 1071 اعشاریہ 67 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔