Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

لنکا پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل، پاکستان کے 8 کھلاڑی شامل

کولمبو: آئندہ ماہ سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ کیلئے...
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2020 06:47pm

کولمبو: آئندہ ماہ سری لنکا میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ کیلئے پلیئرز ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی، پاکستان کے 8 کھلاڑی مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے۔

تفصیلات کے مطانق لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیموں کی تشکیل کیلئے آن لائن پلیئرز ڈرافٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کے 8 کھلاڑی مختلف ٹیموں میں منتخب کئے گئے۔

پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو پہلے ہی گال گلیڈی ایٹرز کیلئے اپنا آئیکون پلیئر مقرر کیا تھا۔ محمد عامر، سرفراز احمد اور اعظم خان بھی ٹیم کا حصہ بن گئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک، فاسٹ بولر عثمان شنواری اور جارح مزاج بیٹسمین آصف علی جافنا اسٹیلینز کی نمائندگی کریں گے۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر وہاب ریاض کو کینڈی ٹسکرز میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لنکا پریمئیر لیگ 21 نومبر سے 13 دسمبر تک سری لنکا میں ہوگی جس میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div