Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'کوئی زبان سے کہے یا نہ کہے کچھ چیزیں ایسی ہیں جو سب جانتے ہیں'

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےسربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہےکہ...
شائع 20 اکتوبر 2020 06:41pm

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےسربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہےکہ فوج نہیں عوام موجودہ حکومت کو گھر بھیجے گی۔پی ٹی آئی مزار قائد پر ہلڑ بازی کرتی رہی تو نوٹس نہیں ہوا ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگایا تو کہا گیا کہ نامناسب تھا۔

حیدرآباد میں جے یو آئی کے رہنما مولانا تاج محمد ناہیوں سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کوئی زبان سے کہے یا نہ کہے کچھ چیزیں ایسی ہیں جو سب جانتے ہیں۔عمران خان سلیکٹڈ ہے تو پھر سلیکٹر کون ہے آپ ہی بتادیں۔

انہوں نےکہاپی ڈی ایم کے جلسوں میں آئندہ بھی برابر سے شریک ہوں گے۔ ہمیں افسوس ہےکہ اداروں کا نام کیوں لیاجارہا ہے۔ صورتحال کو واپس جمہوریت کی طرف لے جانے کی ضرورت ہے۔آئین میں ہر ادارے کےلئے دائرہ ہے اس میں رہتے ہوئے ادارے کردارادا کریں ہم اداروں اور شخصیات کااحترام کرتے ہیں۔اس حکومت کو عوام گھر بھیجے گی فوج نہیں۔ایک شخص بچوں کی فیس اور راشن خریدنے کے قابل نہیں رہا حکومت کو تمام راستے قانون کے مطابق اختیار کرنا ہوتے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ وزیر اعلی سندھ نے اچھی بات کہی کہ جو کچھ ہوا اس پر انہیں ندامت ہے۔حرمین شریفین میں بھی پی ٹی آئی نے گو نواز گو کے نعرے لگائے۔ کیپٹن صفدر صاحب کیا اتنا بڑا ظلم کیا کہ تالے توڑ کر گھس گئے ان کی اہلیہ کی حرمت کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ یہ بدمعاشی ناقابل قبول ہے۔تحریک کو قانون کے دائرے میں آگے بڑھائیں گے ہم آئین کے علاوہ کسی نادیدہ قوت کا سہارا نہیں لینا چاہیں گے۔جب ہمارے معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوا تو تحریک آگے بڑھی پی ڈی ایم کی کوشش ہے کہ حقیقی پارلیمنٹ کو بحال کیا جائے۔پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ ادارے آئین میں رہ کر کام کریں عدلیہ اور فوج کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div