Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ندیم عمر پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب

پاکستان میں کھیلوں کی معروف شخصیت ندیم عمر پاکستان اسکریبل...
شائع 20 اکتوبر 2020 05:39pm

پاکستان میں کھیلوں کی معروف شخصیت ندیم عمر پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے مطابق سابق صدر گوشپی اواری صحت کے مسائل اور نجی مصروفیات کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں جس کے بعد ندیم عمر کو ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا۔

ندیم عمر کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ہیں، وہ پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے بانی ارکان میں سے ہیں اور ماضی میں پاکستان کے ٹاپ اسکریبل پلیئرز میں شامل رہے۔

ندیم عمر نے اسکریبل کے کھیل کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div