Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

نارروال اسپورٹس سٹی کیس: نیب نےریفرنس دائر کرنے کیلئے پھر مہلت مانگ لی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کیخلاف نارووال...
شائع 20 اکتوبر 2020 10:42am

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب نے ریفرنس دائر کرنے کیلئے پھر مہلت مانگ لی جبکہ 2غیر ملکی ملزمان کی عدم حاضری پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت حاضر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی نیب کی استدعا مستر کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ن لیگ کے رہنماء احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی۔

نیب نے پیشرفت رپورٹ جمع کراتے ہوئے ریفرنس دائر کرنے کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگی، جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ایل این جی کرپشن ریفرنس کی سماعت بھی نیب کورٹ میں ہوئی، شاہد خاقان عباسی سمیت 12 ملزمان عدالت پیش ہوئے تاہم دو غیر ملکی ملزمان پھر غیر حاضر رہے۔

نیب نے شاہد خاقان عباسی سمیت حاضرملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے غیر حاضر ملزمان پر فیصلہ کریں گے پھر فرد جرم عائد ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنماؤں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کو تو ضمانت مل گئی، آئی جی سندھ کو ضمانت کون دے گا، اس طرح ملک اور معاشرہ نہیں چل سکتا ،جتنا جلدی سمجھیں بہتر ہو گا ،عمران خان کی نالائقی پر قومی اداروں کا وقار قربان ہو رہا ہے،جن اداروں نے دہشتگردی سے لڑنا تھا انہیں سیاسی جنگ میں لگا دیا گیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب ابھی تک فیصلہ نہیں کرسکا کیس کیا ہے، جمع کرائی گئی ہزاروں دستاویزات کی حیثیت ردی کے کاغذ کی ہے، جب انصاف نہ ملے وہ ملک نہیں چل سکتا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جہاں وفاق صوبے پر حملہ آور ہو وہاں کون سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں، آج پولیس کی گاڑی آتی ہے تو سارے لوگ اِدھر اُدھر دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ جتنے جھوٹے مقدمے بنیں گے اتنا ہماری تحریک کو ایندھن ملے گا، اب گرفتاریوں کا سیزن ٹو شروع ہونے والا ہے، جس کیلئے ہم تیار ہیں۔

لیگی رہنماوں نے مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو ٹہراتے ہوئے کہا کہ آٹا 80 روپے اور چینی 110 روپے فی کلو کیسے ہو گئی؟ ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div