Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'اگر انتخابات ہارا تو ملک چھوڑ جاؤنگا اور۔۔۔۔'

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ الیکشن ہار گئے تو انہیں...
شائع 20 اکتوبر 2020 08:55am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ الیکشن ہار گئے تو انہیں بہت دکھ ہو گا اور ہو سکتا ہے کہ وہ امریکہ ہی چھوڑ کر چلے جائیں۔

انتخابی کمپین کے دوران جارجیا اور دیگر شہروں میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنے سننے والوں کے سامنے رقص پیش کیا اور کہا کہ اگر نومبر میں جو بائیڈن سے ہار گیا تو کرسمس سیزن ہی منسوخ کرکے ملک چھوڑ جاؤں گا۔ میرا مقابلہ امریکی صدارتی انتخاب کے بدترین امیدوار جو بائیڈن سے ہے۔ مجھے اگر بائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا۔ میں شاید امریکا چھوڑ جاؤں گا۔ بائیڈن کے پورے خاندان کو جیل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں مزید رقم جمع کرسکتا ہوں۔ میں دنیا کا سب سے بڑا فنڈ ریزر بن سکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔ اگر جو بائیڈن یہاں آجائیں تو یہ بھوتوں کا شہر بن جائے گا اور کرسمس کا سیزن منسوخ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 3 نومبر کو بائیڈن اور ڈیموکریٹس کو زبردست شکست دیں گے۔ ووٹنگ جاری ہے لہذا نکلیں اور ووٹ دیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div