Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

رنگت گورا کرنے والی کریمز جِلد اور صحت کےلئے خطرناک قرار

وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ 59 کریموں کالیب ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ہرکریم میں مرکری کا استعمال ہورہا ہے جو خطرناک ہے۔
شائع 07 اکتوبر 2020 10:59pm

وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے رنگت کو گورا کرنے والی کریموں کوجلد اورصحت کےلئے خطرناک قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے وعدہ کیا تھا کے مرکری کے حوالے سےبات کرینگے۔59 کریموں کالیب ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ہرکریم میں مرکری کا استعمال ہورہا ہے جو خطرناک ہے۔مرکری فری بی پی آپریٹس اور مرکری فری تھرمامیٹر بھی بہت سےاسپتالوں میں متعارف ہوچکا ہے۔پاکستان پہلا ملک ہوگا جو مرکری فری ہوگا۔گولڈ مائنز میں بھی مرکری کا استعمال ہوتا ہے۔گلگت میں بھی 150 فیملیز پر تحقیق کی۔ان فیملیز کا ہر ایک بچہ معذور ہے۔ہم ان کےلئے کام کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ 14 صابن میں سے 4 صابن پروڈکٹس اسکن کےلئے خطرناک نکلیں۔ہم کسی چیز کوختم کریں گے نہ کسی کے کاروبار کوخراب کریں گے۔پلاسٹک بیگ کے استعمال پہ بھی جلد سزائیں متعین کی جائیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div