Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

چوالیس بھارتی بینکس منی لانڈرنگ میں ملوث نکلے

بھارت دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث نکلا، عالمی ادارے...
شائع 26 ستمبر 2020 10:30am

بھارت دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث نکلا، عالمی ادارے فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی تازہ رپورٹ نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے چوالیس بینکس منی لانڈرنگ میں ملوث نکلے، سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا یہ پیسہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے استعمال ہوا؟

بھارت کے پنجاب نیشنل بینک، کوٹک مہیندرا بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، کنارہ بینک، انڈس لینڈ بینک بھی منی لانڈرنگ کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔

بھارتی بینکس نے3201 غیرقانونی ٹرانزیکشنز کیں، جبکہ 1.53 بلین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

پیسہ کہاں گیا، کس نے استعمال کیا؟ سوال اٹھنے لگے۔

کیرالہ اور آسام میں دہشت گرد گروپس کی موجودگی کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔ کیا یہ رقم ایسے گروپس کی معاونت کے لیے استعمال ہورہی ہے؟

منی لانڈرنگ میں بھارتی نوادرات کے اسمگلرز بھی ملوث ہیں۔ سونے اور ڈائمنڈ کو بھی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ انڈین پریمیر لیگ میں بھی منی لانڈرنگ کا استعمال ہوا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div