Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 324,744 667
DEATHS 6,692 19

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے استعفے دیے تو ضمنی انتخابات کرادیں گے۔

ٹیلی وژن نیوز ڈائریکٹرز اور ایڈیٹرز کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ فوج میری پالیسی کو فالو کرتی ہے، نوازشریف تمام اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، اسی وجہ سے ان کی کسی آرمی چیف سے نہیں بنی۔

عمران خان نےنوازشریف کی تقریر دکھانے کیلئے دباؤ کا بھی اعتراف کیا اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کا بھی پردہ چاک کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بس این آر او لینے کیلئے شور کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ کوئی قانون پاس ہونے نہیں دیا جاتا۔

سیاست کو فیملی بزنس قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ن اور ش لیگ کا کوئی مستقبل نہیں۔

پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت گلگت بلتستان میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے، بھارت پاکستان میں شعیہ سنی فسادات کرانا چاہتا تھا۔ اسلام آباد سے ایک گروہ پکڑا جس کا لنک بھارت سے تھا۔

معیشت کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اب معاشی استحکام آرہا ہے۔ کمیونیکیشن گیپ کے باعث کارکردگی کا اظہار نہیں ہوتا۔ اب سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا نیا قانون لائیں گے۔ شہرآزاد ہوں گے، خود کمائیں گے اور خود خرچ کریں گے۔