Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 324,744 667
DEATHS 6,692 19

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد308,217ہوگئی جبکہ6,437افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وائرس سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 799نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ08ہزار 217ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 24ستمبر بروز جمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پاکستان میں آج کورونا کے مزید391نئے مریض سامنے آئے جبکہ 3ہلاکتیں ہوئیں۔

بلوچستان میں 158،پنجاب میں84،خیبرپختونخوا میں 52،اسلام آباد42،گلگت بلتستان میں30اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 25کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ34ہزار845 ہوگئی جبکہ پنجاب میں98ہزار686افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار470،اسلام آباد میں16ہزار288،بلوچستان میں14ہزار765 ،گلگت بلتستان میں3572اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2591کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید05مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6437ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2471افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2229،خیبرپختونخوا میں 1258،اسلام آباد میں181،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 83اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث70 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ07ہزار388 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے548 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے476افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 94ہزار392مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران42ہزار299کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے799افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 33لاکھ06ہزار515افراد کے ٹیسٹ کےگ جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف بھر کے اسپتالوں میں 872متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جبکہ 103مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔