Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد...
شائع 23 ستمبر 2020 08:14pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 97 ہزار 737 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالرز کی کمی سے 1892 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 6 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں بالترتیب 30 اور 27 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اب ایک تولہ چاندی 1220 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 1046 روپے کی ہوگئی ہے۔

22 ستمبر 2020 کے ریٹ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 25 ڈالرز کی کمی سے 1907 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی تھی تاہم پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت بناء کسی اضافے یا گھٹاؤ کے ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

21 ستمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 200 روپے کی معمولی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 337 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 18 ڈالرز کی کمی سے 1932 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1114 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div