Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ، ایس ای سی پی کے 8 افسران کو شوکاز نوٹس

ایس ای سی پی میں ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے پروزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے چیئرمین ایس ای سی پی عامرخان کو بھرپور ایکشن لینے کا کہہ دیا۔
شائع 23 ستمبر 2020 07:19pm

سیکیوریٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن میں ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے پروزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے چیئرمین ایس ای سی پی عامرخان کو بھرپور ایکشن لینے کا کہہ دیا۔ ڈیٹا لیک ہونے پرایس ای سی پی کے8 افسران کوشوکازنوٹس جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق ارسلان ظفرنے جولائی میں خفیہ معلومات حاصل کیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرارسلان ظفرسابق چیئرمین ظفرحجازی کے صاحبزادہ ہیں۔ ارسلان ظفرکے خلاف انکوائری شروع، تفصیلات طلب کرلیں گئیں۔

ذرائع کےمطابق ڈائریکٹرآئی ٹی عامروحید کووارننگ جاری کردی گئی۔ ڈائریکٹر کمپنی رجسٹریشن ذوالفقارشمس کوبھی وارننگ جاری کی گئی۔

جوائنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی زاہدحسین ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی حسین سروش اور محمد سہیل اسسٹنٹ جوائنٹ ڈائریکٹرآئی ٹی سے بھی جواب طلب کرلیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی حماد احمداور اسسٹنٹ جوائنٹ ڈائریکٹرکمپنی رجسٹریشن صادق شاہ کوبھی نوٹس جاری کردیے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div