Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کرپشن کیسز، شہباز شریف کو گرفتاری نظر آرہی ہے،فیاض الحسن چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو...
شائع 23 ستمبر 2020 07:17pm

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو جعلی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ، جعلی ٹی ٹی اور کرپشن کیسز میں اپنی گرفتاری نظر آرہی ہے۔ گرفتاری سے پہلے کی یہ پریس کانفرنس ایک بجھتے چراغ کی آخری ٹمٹماہٹ کے مترادف ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں کہا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف اپنی ممکنہ گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب! آپ کی گرفتاری وزیرِ اعظم عمران خان کی ذاتی خواہش یا سیاسی انتقام نہیں۔ آپ کی گرفتاری آپکی لازوال، تابناک اور بے مثال کرپشن کے باعث عدالتوں اور احتسابی اداروں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کا دعویٰ عوام کی آنکھوں میں مرچیں جھونکنے کے مترادف ہے۔ اے پی سی میں نواز شریف کی ایک گھنٹے کی تقریر نے شہباز شریف کی دو سالہ محنت زائل کر دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیگی رہنما رات کے اندھیرے میں آرمی چیف اور خفیہ ایجنسی کے سربراہان سے ملاقاتیں کرتے ہیں اور دن کی روشنی میں یہی منافق رہنما قومی سلامتی کی اداروں کو ہدف تنقید بناتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div