Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

نیشنل سیکیورٹی پر شیخ رشید کا بیان غیر ذمے دارانہ قرار

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی میٹنگ کے...
شائع 23 ستمبر 2020 07:09pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی میٹنگ کے حوالے سے شیخ رشید غیرذمہ دارانہ بیان دے کر معاملے کو متنازع بنا رہےہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھڑک اٹھے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ وزیراعظم کے بغیر نیشنل سیکیورٹی میٹنگ ہوئی، ہم نے نیشنل سیکیورٹی اور کشمیر پر ہمیشہ تعاون کیا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اپوزیشن محب وطن ہے، نیشنل سیکیورٹی کی میٹنگ میں وزیراعظم کو ہونا چاہیے تھا۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ قومی معاملات میں اتفاق رائے نہ ہونے کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ اسی لیے اب ان کو جانا ہوگا، جنہوں نے میٹنگ میں ایک لفظ نہیں بولا وہ ہرچینل پر بیٹھ کر بات کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اگر کسی معاملے میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے تو ایسی میٹنگز کا احوال باہر نہیں آنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے واضح کیا۔آئندہ شیخ رشید ہوئے تو نیشنل سیکیورٹی کی میٹنگ میں نہیں جاؤں گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div