Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'پچھلے 12 سالوں سے پیپلز پارٹی نے اختیار سلب کر رکھے ہیں'

سابق مئیر کراچی وسیم اختر نے بلدیاتی اداروں کو اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت پر عدالت کا شکریہ ادا کیا۔
شائع 23 ستمبر 2020 06:58pm

سابق مئیر کراچی وسیم اختر نے بلدیاتی اداروں کو اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت پر عدالت کا شکریہ ادا کیا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ آرٹیکل 184 اے کو تحفظ ملنا چاہیئے۔ پچھلے 12 سالوں سے پیپلز پارٹی نے اختیار سلب کر رکھے ہیں۔ہم نے اپنا کیس معزز ججز کے سامنے رکھا ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں مضبوط بلدیاتی نظام کا قیام ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا موجودہ حکومت نے غیر قانونی طور پر پنجاب کے50 ہزار بلدیاتی نمائندوں کو نوکریوں سے فارغ کیا۔ سوا سال سے یہ 50ہزار نمائندے عدالتی نظام کے دروازے کھٹکھارہے ہیں جبکہ صوبہ پنجاب موجودہ حکومت کے انتقامی ایجنڈے پر ہے۔

احسن اقبال نے کہا بلدیاتی نمائندوں کو ختم کر کے ٹائیگر فورس کو اختیار دیے جا رہے ہیں، چیف جسٹس سے پنجاب کے بلدیاتی نمائندوں کو انکا حق لوٹانے کی درخواست کی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div