Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 3 ارب 8 کروڑ روپے کی منظوری

مشیر خزانہ نے ہدایت جاری کی کہ ریٹائرمنٹ پلان کے تحت ملازمین کے بقایاجات کی تفصیلات اور اسٹیل ملز کی ادائیگیوں سے متعلق رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔
شائع 23 ستمبر 2020 06:17pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 3 ارب 8 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی صدارت ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 3.8 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ملازمین کو رواں مالی سال کےلئے تنخواہوں کی ادائیگی ہو گی۔

مشیر خزانہ نے ہدایت جاری کی کہ ریٹائرمنٹ پلان کے تحت ملازمین کے بقایاجات کی تفصیلات اور اسٹیل ملز کی ادائیگیوں سے متعلق رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نےنیشنل ٹیرف پالیسی کےتحت ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اورریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی بھی منظوری دےدی۔جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےلئے10کروڑ 20 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے اخراجات کےلئے8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظور کرلی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div