Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

قومی اسنوکر چیمپئن شپ 29 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی

نیشنل بینک قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ 29 ستمبر سے کراچی میں...
شائع 23 ستمبر 2020 05:46pm

نیشنل بینک قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ 29 ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگی، ملک بھر سے 35 کھلاڑی ان ایکشن ہونگے۔ 8 روزہ ایونٹ کے میچز نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔

اسی حوالے سے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا، صدر پاکستان بلئرڈ اور اسنوکر ایسوسی ایشن منور حسین اور کو چئیرمین عالمگیر شیخ نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

عالمگیر شیخ نے کہا کہ محمد آصف کی انعامی رقم کے حوالے سے وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور وزیر اعظم کو کئی خط لکھ چکے ہیں لیکن جواب نہیں آیا، آصف کی انعامی رقم کے معاملے پر اسلام آباد میں ایک بار پھر دھرنا دے سکتے ہیں۔

چیمپئن شپ کے فاتح کیوئسٹ کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ رنر اپ کے حصے میں 40 ہزار روپے آئیں گے۔ محمد آصف ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div