Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

زمبابوے حکومت نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی

ہرارے: زمبابوے کرکٹ ٹیم 5 سال بعد پاکستان آئے گی، زمبابوے کی...
شائع 23 ستمبر 2020 05:03pm

ہرارے: زمبابوے کرکٹ ٹیم 5 سال بعد پاکستان آئے گی، زمبابوے کی حکومت نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی۔ سیریز کے 3 ون ڈے میچز ملتان اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر۔۔ زمبابوے کی حکومت نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ پاکستان آنے والے اسکواڈ میں 32 کھلاڑی شامل ہونگے، مہمان ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ پی سی بی نے سیریز کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیا۔

ون ڈے سیریز ملتان اور ٹی ٹوئنٹی سیریز راولپنڈی میں ہوگی، پہلاون ڈے 30 اکتوبر، دوسرا یکم نومبر اور تیسرا 3 نومبر کو شیڈول ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر، دوسرا 8 نومبر اور تیسرا میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز بغیر شائقین کے ہونگے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div