Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کے کسی نمائندے کی آرمی چیف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے نوازشریف کے کسی...
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2020 03:51pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے نوازشریف کے کسی نمائندے کی آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نوازنے صحافیوں سے غیررسمی گفتگومیں کہاکہ نوازشریف دل کے عاضے میں مبتلا ہیں جذبے کوکوئی بیماری نہیں نوازشریف کی صحت آپریشن کی متقاضی ہےتاہم کورونا وبا کے خاتمے تک آپریشن نہیں ہوسکتا ، نوازشریف کی قوت مدافع کمزورہے تاہم ادویات سے علاج جاری ہے ۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے نوازشریف کے کسی نمائندہ کی آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کی۔

پارلیمنٹیرین کی عسکری قیادت سے ملاقات کے سوال پرمریم نواز بولیں کہ وہ اس طرح کی ملاقات کی حق میں نہیں ،دھاندلی الیکشن سے تین ماہ پہلے ہوچکی تھی۔

عسکری قیادت کے عشائیہ سے متعلق سوال پرمریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈنرہوا یا نہیں اس کا کوئی علم نہیں تاہم سیاسی قیادت کوبھی نہیں جانا چاہیئے،سیاسی معاملات سیاسی قیادت کوحل کرنے دیں سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں ہی زیربحث آنے چاہئیں۔

حکومت سے صلح کے سوال پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ظلم وجبرکے ہتھکنڈے ایک حد تک چلتے ہیں گرفتاریاں ہوں یا جو بھی ہو اے پی سی نے لائحہ عمل دے دیا۔

ش لیگ بنانے کے سوال پرمریم نواز نے کہاکہ شہبازشریف بہت وفا داربھائی ہیں،وہ کبھی علیحدہ نہیں ہونگیں شہبازشریف نے اگرعلیحدہ ہونا ہوتا توآج وزیراعظم ہوتے شہبازشریف نے وزارت عظمی پربھائی کوترجیح دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div