Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کیلئے ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ...
شائع 23 ستمبر 2020 11:15am

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2013 میں 413 پٹیشنز دائر کر کے دھاندلی کی شکایت کی گئی جبکہ 2018 میں صرف 90 حلقوں کی پٹیشنز کی گئی، اپوزیشن کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کیلئے ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 2013 کے انتخابات کے بعد دھاندلی کی شکایت 413 پیٹیشنز کے ذریعے کی گئی، قومی اسمبلی کے 137 حلقوں میں دھاندلی ہوئی جبکہ 2018 کے انتخابات میں صرف 90 حلقوں کی پیٹیشنز کی گئیں، ان 90 پیٹیشنز میں سے 45 الیکشن پیٹیشنز پی ٹی آئی نے فائل کیں۔

فواد چوہدری کا اپنے ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ حذب اختلاف کا دھاندلی کا شور صرف میڈیا کیلئے ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div