Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ان کے مشوروں پر کان دھرتا تو اس وقت 5ویں عالمی جنگ کا سماں ہوتا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کے لیے...
شائع 23 ستمبر 2020 10:29am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق قومی سلامتی مشیر جان بولٹن کے لیے کہا ہے کہ اگر میں اس احمق کی باتیں مان لیتا تو ہم اسوقت 5 ویں عالمی جنگ سے دو چار ہوتے۔

ٹرمپ نے تین نومبر کے صدارتی انتخابات کے لیے کلیدی حیثیت کی حمل اوہایو اسٹیٹ کے شہر ڈائیٹون میں رائے دہندگان سے خطاب کیا۔

وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن پر نکتہ چینیوں کی بوچھاڑ کرنے والے ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے مشوروں پر کان دھرتا تو اب تک پانچویں عالمی جنگ چھڑ چکی ہوتی۔

انہوں نے ماہ نومبر کے صدارتی انتخابات کے ملکی تاریخ کے اعتبار سے اہم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کے امیدوار جو بائڈن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں یہ انتخابات ہار جاتا ہوں تو یہ تاریخ کے بد ترین امیدار کے مقابلے میں میری شکست ہو گی۔

بائڈن پر نکتہ چینی کو جاری رکھنے والے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو بائڈن ناقابل تبدیلی جہاں شمولیت نظریے کے حامل ہیں انہی نظریات کے حامل سربراہان نے اس ملک کو تباہ کیا تھا۔

اپنی زیر انتظامیہ ملکی فوجی استعداد میں بھی اضافے کرنے پر زور دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اسوقت ہمارے پاس ایف۔35 ہیں ، آپ ان کو دیکھ نہیں سکتے یہ نظروں سے دور ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div