Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک بھر میں 6ماہ بعد چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز بحال

اسلام آباد:علم کی شمع دوبارہ روشن اور ننھے پروانوں کی اسکول آمد...
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2020 11:14am

اسلام آباد:علم کی شمع دوبارہ روشن اور ننھے پروانوں کی اسکول آمد ہوگئی، ملک بھر میں 6ماہ بعد چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز بحال ہوگئیں تاہم سندھ حکومت کا مڈل کلاسز نہ کھولنے کا فیصلہ برقرار ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بند تعلیمی اداروں کو کھولنے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا،3 صوبوں میں مڈل کلاسزشروع ہوگئیں۔

پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مڈل کلاسز کیلئے اسکول آج سے کھل گئے،چھٹی سےآٹھویں جماعت کے طلبہ 6ماہ بعداسکول پہنچ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے اجلاس میں منظوری کے بعد ملک بھر میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کیلئے آج سے اسکول کھولے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکےمطابق صورتحال کا جائزہ لے کر دوسرےمرحلےکی طرف جانےکا فیصلہ کیاگیا۔

اسکول کھولنے پر اسلام آباد اور لاہور کے طلبا ءخوش ہیں، اسکولوں میں ایس او پیز کی پابندی کا خیال رکھا جارہا ہے، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ پشاور میں ماسک کے بغیر اسکولوں میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

پنجاب کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے دوسرے مرحلے کا آغاز

پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے دوسرے مرحلے کا بھی آغاز ہوگیا

ہائی سکول کے تمام کلاس رومز کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہوگئیں کیونکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ بھی سکولوں میں پہنچ گئے ہیں۔

پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، طلبہ وینز، رکشوں اور بائیکس پر والدین کے ہمراہ سکولوں میں پہنچے تو جوش وجذبہ بلند دکھائی دیا،اسمبلی اور بریک کے بغیر کلاسز میں تدریس کا عمل شروع ہوا۔

اساتذہ سلیبس مکمل کروانے میں مصروف ہیں مگر کہتے ہیں اوقات کار کم ہوں تو زیادہ بہتر ہوگا اور طلبہ کیلئے پڑھنا آسان ہوگا۔

تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے تیسرے مرحلے میں نرسری سے پرائمری جماعت کے طلبہ کی کلاسز کا آغاز 30ستمبر سے ہوگا۔

حافظ آباد میں معذور اسکول ٹیچر نے اپنے تدریسی فرائض شروع کر دئیے

کورونا ایمرجنسی کے باعث تعطل کا شکار تعلیمی سرگرمیاں ایک بار پھر سے شروع ہو گئیں،دوسرے مرحلے میں حافظ آباد میں مڈل کلاسز کا آغاز ہوا تو ٹانگوں سے معذور اسکول ٹیچر محمد جاوید نے اسکول پہنچ کر اپنے تدریسی فرائض شروع کر دئیے۔

اسکول پرنسپل کہتے ہیں کہ اساتذہ، طلباء اور دیگر اسٹاف کو ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ہاتھوں کو صاف رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طلباء بھی پرعزم ہیں کہ وہ پہلے سے زیادہ محنت کرتے ہوئے اپنی تعلیمی کمی کو پورا کریں گے،50 فیصد طلباء کو ایک روز جبکہ باقی 50فیصد کو دوسرے روز سکول آنے کی ہدایت کی گئی ہے،اسکول انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد بھی کیا جارہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی مڈل کلاسز کا آغاز

این سی او سی کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں بھی مڈل کلاسز کا آغاز ہوگیا، کئی ماہ سے گھر میں بور ہوئے طلباء بھی سکول کھلنے پر خوش ہیں۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی مڈل کلاسز کا آغاز ہوگیا،طویل چھٹی کے بعد اسکولوں کو آنے والے طلباء کا کہنا تھا کہ گھر پر ٹی وی دیکھ دیکھ کر وہ بور ہوگئے تھے اب سکول کھلنے پر خوش ہیں۔

پشاور کے سرکاری اسکولوں میں ایس او پیز کا بھی خاص خیال رکھا جارہا ہے، بچوں کو فیس ماسک پہننے کی ہدایت کے ساتھ بار بار ہاتھ دھونے کی بھی تلقین کی جارہی ہے جبکہ کلاسوں میں بھی طلباء کو فاصلہ رکھ کے بٹھایا جارہا ہے جبکہ کلاسز میں بھی سینٹائزرز دستیاب ہیں۔

بلوچستان بھر میں مڈل کلاسز کیلئے اسکول کھول دیئے گئے

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مڈل کلاسز کیلئے اسکول کھول دیئے گئے تعلیمی اداروں میں آنے والے طلباء کو تھرمل گن سے چیکنگ کے بعد اسکولوں میں جانے دیا گیا ۔

کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد اسکول کو بند کرنے کا بجائے متاثرہ طلباء اور اساتذہ کو کورنٹائن کرنے کا فیصلہ گیا ہے اب تک کورونا کیسز کے باعث بلوچستان بھر میں 22 اسکولز 3 یونیورسٹی اور 6 کالجز بند کردیئے گئے تھے ۔

کورونا وائرس کے پیش نظر بند اسکلولز کالج اور یونیورسٹی کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔

کورونا سے متاثرہ طلباء اور اساتذہ کو 14 دن کورنٹائن کیاجائے گا،مڈل کلاس اسکول کھنے کے پہلے دن طلباء کی تعداد معمول سے کم رہی۔

سندھ میں 28 ستمبر سے مڈل کلاسز کا تدریسی عمل شروع کرنے کا اعلان

این سی او سی کے اعلان کے باوجود محکمہ تعلیم سندھ اپنےفیصلےپرڈٹ گیا،28ستمبرسےہی چیٹر سے آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل شروع کیا جائے گا۔

وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،سرکاری اورنجی اسکولزسندھ حکومت کے فیصلے کے پابند ہوں گے۔

دوسری جانب پرائیویٹ اسکول کے مالکان اوراساتذہ سراپااحتجاج ہیں،وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div