Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سعودی عرب کا 4 اکتوبر سے عمرہ اور زیارت بحال کرنے کا اعلان

ریاض:سعودی عرب نے 4اکتوبر سے عمرہ اور زیارت بحال کرنے کا اعلان...
شائع 23 ستمبر 2020 08:59am

ریاض:سعودی عرب نے 4اکتوبر سے عمرہ اور زیارت بحال کرنے کا اعلان کردیا ،سعودی عرب کے مقامی لوگ 4اکتوبرسے عمرہ کی ادائیگی کریں گے دیگرممالک کے مسلمان یکم نومبر سے عمرہ ادا کرسکیں گے ۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں شہریوں اور مملکت میں مقیم 6 ہزار افراد کو 4 اکتوبر سے عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی جبکہ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر اور تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔

بیرون ملک سے معتمرین کو یکم نومبر سے عمرہ کی اجازت ہوگی، اُس وقت روزانہ کی بنیاد پر تعداد 20 ہزار تک بڑھائی جائے گی جبکہ 60 ہزار افراد کو مسجدالحرام میں نماز ادا کرنےکی اجازت ہوگی۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چوتھے مرحلے میں عمرہ، زیارت اور نمازوں کی 100 فیصد اجازت ہو گی، یہ اجازت اس وقت دی جائے گی جب متعلقہ حکام وبا کے خطرات ختم ہونے کا فیصلہ کرلیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وباء کے باعث مارچ میں عمرہ ادائیگی معطل کردی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div