Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی ملک میں گندم کے ذخیرے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کو کہا گیا کہ نجی شعبے نے اب تک چار لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی ہے۔ جبکہ10 لاکھ میٹرک ٹن گندم آئندہ ماہ ملک پہنچ جائے گی۔
شائع 22 ستمبر 2020 11:56pm

وزیراعظم عمران خان نے ملکی ضروریات کے مطابق گندم کے وافر ذخیرے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ملک میں گندم اور چینی کی دستیابی اوران کی قیمتوں کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ گندم اورچینی عوام کی بنیادی ضروریات ہیں اور ان اجناس کی دستیابی معقول قیمتوں پر یقینی بنائی جانی چاہیئے۔

وزیراعظم کو کہا گیا کہ نجی شعبے نے اب تک چار لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی ہے۔ جبکہ10 لاکھ میٹرک ٹن گندم آئندہ ماہ ملک پہنچ جائے گی۔

ٹریڈنگ کارپوریشن کے چیئرمین نے آگاہ کیا کہ حکومت نے15 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔ جبکہ مزید ٹینڈرز جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گندم حکومتوں کے درمیان معاہدے کے تحت بھی درآمد کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انہیں ملک میں گندم کی درآمد کے حوالے سے پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

ملک میں چینی کی دستیابی کے حوالے سے جاری اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ حکومتی فیصلے کے تناظر میں درآمد کی جا رہی ہے اور طلب اور رسد توازن کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div