Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آئی پی ایل میں بوم بوم آفریدی کے چرچے

دبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق...
شائع 22 ستمبر 2020 11:21pm

دبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کے چرچے، آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ بھی اُن کے مداح نکلے۔

لیگ میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کررہے آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ سے ایک انٹرویو لیا گیا جس کے آخر میں خاتون میزبان نے اُن سے کہا کہ اگر آپ اپنے کپتان کو کوئی پیغام دینا چاہیں تو دے دیں۔ میزبان کے کہنے پر اسمتھ نے اپنے کپتان کے نام پیغام میں لکھا کہ 'بوم بوم کو گیند دی جائے'۔

جیسا کہ سب جانتے ہی ہیں آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے بعد سے اب تک پاکستانی کھلاڑی لیگ کا حصہ نہیں بنے ہیں تو میزبان نے حیرانگی سے پوچھا کہ یہ آپ نے کیا لکھا ہے تو اسمتھ نے جواب میں کہا، اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے گیند دے کر بولنگ کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں شاہد آفریدی کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اسی لئے میں نے لکھا ہے کہ بوم بوم کو گیند دی جائے۔

enter image description here

واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ ماضی میں بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر بوم بوم کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اُن کے بڑے مداح ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div