Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں زبردست کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوئی ہے، فی اونس سونا...
شائع 22 ستمبر 2020 11:01pm
کاروبار

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوئی ہے، فی اونس سونا 25 ڈالرز کی کمی سے 1907 ڈالرز کا ہوگیا ہے تاہم پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت بناء کسی اضافے یا گھٹاؤ کے ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

21 ستمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 200 روپے کی معمولی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 337 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 18 ڈالرز کی کمی سے 1932 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1114 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

19 ستمبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 900 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 508 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 3 ڈالرز کی کمی سے 1950 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1114 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div