Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

مستقبل میں بھی یونس خان کی خدمات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: پی سی بی نے دورہ انگینڈ میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ...
شائع 22 ستمبر 2020 09:25pm

لاہور: پی سی بی نے دورہ انگینڈ میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے سابق کپتان یونس خان کو مستقبل میں بھی سسٹم کا حصہ برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا۔ آئندہ ہفتے اُن کے رول کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سابق کپتان یونس خان کی خدمات سے مستقبل میں استفادہ کرنے پر اتفاق کیا ہے، وہ مزید کہاں اور کس رول میں خدمات انجام دیں گے تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔

سابق کپتان یونس خان جلد پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات کریں گے، دونوں کے درمیان گزشتہ ہفتے ملاقات ہونا تھی مگر وسیم خان کی لاہور میں عدم موجودگی اور مصروفیات کے باعث ملاقات نہ ہوسکی تھی۔ آئندہ ہفتے ملاقات کا امکان ہے جس کے بعد سابق کپتان کے رول کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے علاوہ ایج گروپ ٹیموں کیلئے بھی یونس خان کی خدمات لی جائیں گی، اُن کے کام کو ہر سطح پر سراہے جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div